منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تیسرے فریق کے زیر نگرانی پاک بھارت مذاکرات کا اعلان

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) پانی کے تنازع پر پاک بھارت مذاکرات 14اور 15ستمبر کو واشنگٹن میں ہوں گے ٗ عالمی بینک کی زیر نگرانی ہونے والے ان مذاکرات میں متنازع بھارتی پن بجلی منصوبوں پر بات کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے حصے کے پانی پر بھی قبضہ چاہتا ہے اور وہ بھی ان دریاؤں کا پانی روک کر جو سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ملے۔

بھارت دریائے نیلم پر 330میگاواٹ کا کشن گنگا اور دریائے چناب پر 850میگاواٹ کا رتلے پن بجلی منصوبہ بنا رہا ہے۔بھارت کی آبی جارحیت بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔بات اب دریائے چناب پر پکل دل ٗ لوئرکلنائی اور می یار پن بجلی منصوبوں تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان کو بھارت کے ان تمام پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات ہیں ۔عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت پاک بھارت آبی تنازعات حل کرانے کی کوشش کر رہا ہے اسی سلسلے میں14 اور 15 ستمبر کو واشنگٹن میں مذاکرات ہونگے میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے حصے کے پانی پر بھی قبضہ چاہتا ہے اور وہ بھی ان دریاؤں کا پانی روک کر جو سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ملے۔ ذرائع آبی وسائل ڈویژن کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے دوروزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وفاقی سیکرٹری آبی وسائل عارف احمد خان کریں گے۔پاکستانی وفد میں انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ ٗ اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف اور آبی وسائل ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری سید مہر علی شاہ بھی شامل ہوں گے جبکہ عالمی بینک پاک بھارت مذاکرات کی نگرانی کریگا اس سے پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری سطح کے مذاکرات جولائی کے آخرہ ہفتے واشنگٹن میں ہی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…