ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کے فرمانروا شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے عیدالاضحی کے موقع پر 803 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے فرمانروا شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے عیدالاضحی کے موقع پر 803 قیدیوں کو رہا کرنے
کا حکم جاری کیا ہے ،رہائی پانے والے قیدیوں کے ذمہ رقوم بھی سرکاری خزانے سے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پبلک پراسیکیوٹر ڈاکٹر حمد سیف الشامسی کا کہنا ہے کہ فرمانروا نے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کی مہلت دی ہے تاکہ وہ معاشرے میں تعمیری کردار ادا کرسکیں۔