’’شمالی کوریا نے جاپانی حدود میں ایٹمی میزائل داغ دیا‘‘

29  اگست‬‮  2017

پیانگ یانگ /ٹوکیو(آئی این پی ) پہلی بار شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزرتا ہوا سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جاپان اور امریکہ نے شمالی کوریا کو جواب دینے کے لیے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلالیا ،جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو غیر معمولی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل تجربہ شرمناک اور غیر معمولی اقدام ہے،یہ

خطے کے امن اور سلامتی کو خراب کر رہا ہے ۔منگل کو شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزرتا ہوا سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ یہ پہلی مرتبہ شمالی کوریا کا میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزرا ہے۔ جاپانی حکومت نے میزائل کو مار گرانے کی کوشش نہیں کی۔میزائل گزرنے سے سائیرن بجنے لگے اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ تہہ خانوں میں چلے جائیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میزائل اپنے ہدف تک پہچنے سے پہلے ہی تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔شمالی کوریا کے اس اقدام کے بعدجاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو غیر معمولی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہہم اپنی عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں ہیں ، میزائل تجربہ شرمناک اور غیر معمولی اقدام ہے اور یہ ایک سنجیدہ اور سنگین خطرہ ہے جس جو خطے کے امن اور سلامتی کو خراب کر رہا ہے۔جاپانی وزیراعظم نے کہا جاپان اور امریکہ نے شمالی کوریا کو جواب دینے کے لیے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔۔جاپان کی کابینہ کے چیف سیکریٹری نے تجربے کو ‘غیر مثالی اور گہرا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان اس کے ردعمل میں ‘اہم اقدامات کرے گا۔۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ حالیہ تجربہ امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہے اور

امریکی افواج اس کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔اس سے پہلے شمالی کوریا نے گوام میں میزائل داغا تھا جس کے جواب میں امریکی صدر نے شمالی کوریا کو خبرادر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کو دھکانے پر اسے بھی آگ اور غصہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…