اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں تعینات دبنگ پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری پر برس پڑے، وجہ کیا بنی؟

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)بھارت میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کو بدترین سفارت کار قرار دیتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کردیا۔ یہ مطالبہ عبدالباسط کی جانب سے بطور بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر، نئی دہلی سے 5جولائی 2017کو امریکہ میں

تعینات پاکستانی سفیر اعزازاحمد چوہدری اور ڈائریکٹر ایف ایس او وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط کے منظر عام پر آنے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے ڈائریکٹر ایف ایس او ‘ وزارت خارجہ کے 12مارچ ‘ نمبر ایف ایس او 1/2017 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میں نے اندازہ لگایا ہے اور میرا خیال ہے اعزاز چوہدری ہمیشہ بدترین سیکرٹری خارجہ رہے ہیں۔ میرے تحفظات یہ بھی ہیں کہ وہ اپنی واشنگٹن ڈی سی میں بطور سفیر مدت بھی بدترین طریقے سے پوری کریں گے اس کی وجوہات بڑی سادہ ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ آپ سفارتکاری کے شائستہ پیشے کے لئے بنے ہی نہیں اور اس حوالے سے میں کئی مثالیں پیش کرسکتا ہوں ان میں اوفا مشترکہ اعلامیہ اور پاکستان کی انسانی حقوق کونسل میں بری شکست میرے نکات کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں۔ دوسری اور انتہائی پریشان کن بات یہ ہے کہ آپ کا دل و دماغ صحیح جگہ پر نہیں ہے۔ عبدالباسط نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں یہ بات بڑی شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ آپ کو فوری طور پر واشنگٹن ڈی سی میں بطور سفیر عہدے سے ہٹایا جانا چاہئے اور اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو آپ کو آپ کی مقررہ مدت 27فروری 2018 سے آگے ہرگز توسیع نہیں دی جانی چاہئے۔ اﷲ تعالیٰ پاکستان کی مدد کرے۔ ایسی اہم پوسٹوں پر رہنے کے باوجود لوگ آپ کو آپ کی کمزوریوں سے یاد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…