بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈوکلام بارڈر پر دو مہینے سے جاری چین بھارت تنازعہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،بھارت نے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے جبکہ چین نے کہا ہے کہ وہ خطے میں اپنی فوجوں کی نقل و حرکت جاری رکھے گا۔چینی وزارت خارجہ نے 2 مہینے سے آمنے سامنے کھڑی
فوجوں میں سے بھارتی فوج کی پسپائی کی تصدیق کردی ہے تاہم چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اپنی فوج کے پیچھے ہٹنے کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اپنی اپنی فوجیں پیچھے ہٹانے پر رضا مند ہوئے ہیں جس کے بعد ڈوکلام بارڈر کا تنازعہ اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔