اسلام آباد(صباح نیوز) برادر ملک چین نے ایک دفعہ پھر پاکستان کی حمایت کے عزم کو دہراتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے اس بات کا اعادہ چین کے افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ڈینگ ینگ نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کے دوران کیا وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق افغانستان کے لیے چینی نمائندہ خصوصی ڈینگ ینگ نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی اس دوران علاقائی صورتحال
افغانستان میں قیام امن کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر افغانستان کے لیے چین کے نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا چینی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈینگ ینگ کا کہنا تھا کہ افغان مسئلہ کا حل فوجی نہیں انہوں نے اس موقع پر مسئلے کے سیاسی حلکی ضرورت پر زور دیا انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دنیا کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے ۔