سعودی عرب او رامارات کے اسلحے سے بھرے متعددجہازغائب،اسلحہ کس کے ہاتھ لگ گیا؟ تشویشناک انکشافات

28  اگست‬‮  2017

دبئی(نیوزڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نئی مشکل میں پڑ گئے، بلغاریہ کی خاتون صحافی ڈالیاناگینسریف نے تباہ کن منصوبے کا راز فاش کردیا، تفصیلات کے مطابق مذکورہ صحافی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اسلحے سے بھرے متعدد ہوائی جہازوں کے پراسرارطورپر غائب ہونے کا

انکشاف کیا ہے یہ جہازوں میں موجود اسلحہ مبینہ طورپر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شام، یمن اور عراق میں شدت پسندوں کے لئے بھیجاتھا ، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والے تمام جہاز آذربائیجان کی سرکاری فضائی کمپنی سلک وے ایئرلائنز کے تھے اور اس فضائی کمپنی کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اسلحے کی ترسیل کے لئے استعمال کررہے ہیں ، رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ گزشتہ چند سال میں مختلف ممالک نے سلک وے ایئرلائنز کی کم از کم 350پروازوں کو اسلحے کی ترسیل کے لئے استعمال کیا ، دیگر ممالک کی دسترس سے بچانے کے لئے ان پروازوں کو سفارتی قراردے کر خفیہ رکھاجاتا تھا جبکہ ان جہازوں کے ذریعے مبینہ طورپر بھاری مقدار میں اسلحہ شدت پسند تنظیموں کو پہنچایاگیا، رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ان ہی جہازوں کے ذریعے فراہم کیاجانیوالا اسلحہ گزشتہ دنوں عراقی فوج نے بھی داعش کے خلاف آپریشن میں برآمد کیاتھا، بلغاریہ کی خاتون صحافی کے دعوﺅں کے جواب میں ابھی تک متحدہ عرب امارات یا سعودی عرب کا کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…