منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ میں بڑی تباہی،فوج طلب 

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوسٹن(این این آئی) امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے جبکہ دو ہوائی اڈے بند کردیئے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طوفان کے نتیجے میں ٹیکساس میں

تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ امریکا کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکساس کا شہر ہیوسٹن متاثر ہوا ہے جہاں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جب کہ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہے اور سفر کرنا تقریباً نا ممکن ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیوسٹن میں 24.1 انچ بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ اب تک ایک ہزار کے قریب افراد کو امدادی عملے کی جانب سے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ تیز ہواؤں اور مسلسل بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ٹیکساس کے گورنر ایبٹ نے ریسکیو اور تعمیر نو آپریشن کے لیے 1800 فوجی اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا ہے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔ خیال رہے کہ ہیوسٹن امریکا کے گنجان آباد ترین شہروں میں سے ایک ہے جس کی آبادی تقریباً 66 لاکھ کے قریب ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…