منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان میں تباہ کن حملہ،بڑی تعداد میں ہلاکتیں،طالبان نے امریکہ کیخلاف بڑا اعلان کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہلمند(این این آئی) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے ہلمند کے ضلع نوا کی ایک پر ہجوم مارکیٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں افغان فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی تنظیم نے فی الحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔خیال رہے کہ ضلع نوا میں طالبان کا خاصا

اثر و رسوخ رہا ہے تاہم جولائی میں افغان فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ضلع کا کنٹرول طالبان سے چھڑا لیا ہے البتہ اس کے بعد بھی یہاں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل لشکر گاہ میں بھی خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی افغان پالیسی میں اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ طالبان نے دھمکی دے رکھی ہے کہ جب تک ایک بھی امریکی فوجی افغان سرزمین میں موجود ہے تو وہ جنگ جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…