جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

ڈوکلام تنازعے کا ڈراپ سین،بھارت نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،دنیا بھر میں شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/بیجنگ(این این آئی) ہمالیہ کے متنازع علاقے میں گذشتہ چند ماہ سے چینی فوج کے سامنے کھڑی بھارتی فوج نے تنازع ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد فوجی اہلکاروں نے علاقوں کو خالی کرنے کا آغاز کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ سے مذاکرات کے بعد ’مفاہمت‘ طے پا گئی ۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک نے اپنے فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم چینی وزارت کا کہنا ہے کہ ڈوکلام کے مقام سے صرف بھارتی فوجی پیچھے ہٹیں گے۔واضح رہے کہ 16 جون کو ڈوکلام میں بھارتی فوج کی جانب سے چینی سڑکوں پر کام رکوانے کے بعد سے چینی اور بھارتی فوج آمنے سامنے ہے۔چین، بھارت اور بھوٹان کی سرحدوں سے ملنے والے اپنے علاقے میں ایک سڑک تعمیر کر رہا ہے اور یہ علاقہ بھارتی ریاست سکم سے ملتا ہے۔رواں سال جون میں بھارتی حکومت نے چین کی جانب سے سہ ملکی سرحد پرہمالیہ پہاڑوں کے دامن میں بنائی جانے والی سڑک کو اپنے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے بیجنگ کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس سڑک کی تعمیر بند کردے،

دوسری جانب چین کا الزام ہے کہ بھارتی فوج ان کی سر زمین میں داخل ہوئی۔فوج کی واپسی کے حوالے سے بھارتی وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے ڈوکلام واقعے کے حوالے سے سفارتی تعلقات کو بحال رکھاچین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ بھارت نے اس متنازع علاقے سے اپنے فوجیوں کی واپسی پر رضامندی کا اظہار کیا۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چْن ینگ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرنے میں خوشی ہے کہ بھارت سرحد سے اپنے فوجیوں کی واپسی پر راضی ہوگیا ہے، ہماری فوج سرحد کی چینی سمت پر نگرانی کرتی رہے گی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دونوں ممالک کی افواج کے تصادم کا ایک اور واقعہ لداخ کے پہاڑی خطے میں موجود پینگوگ جھیل کے نزدیک پیش آیا تھا۔بھارتی حکام کے مطابق 15 اگست کو چینی فوجیوں نے پینگوگ جھیل کے نزدیک بھارتی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…