منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت: تباہ کن سیلاب سے بہار میں 482، اترپردیش میں 101 افراد ہلاک

datetime 28  اگست‬‮  2017 |

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ریاست بہار سے 42 مزید اموات کی اطلاعات ہیں۔ بھارت کی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب 482 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں بھی سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔ریاست بہار میں 19 اضلاع کے تقریبا پونے دو کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہیں

جبکہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد 222 عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف اڑریہ ضلعے میں ہی 95 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سیتامڑھی (46)، پورنیہ (44)، کٹیہار (40)، مغربی چمپارن (36)، مشرقی چمپارن (32)، دربھنگہ (30)، مدھوبنی (28)، مدھیہ پورہ (25)، کشن گنج (24)، گوپال گنج(20)، سپول (16)، سارن (13)، مظفرپور (9)، سہرسہ (8)، کھگڑیا (8)، شیوہر (6)، اور سمستی پور میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آسام کے تازہ سیلاب میں ابھی تک 73 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رواں سال ریاست میں آنے والا سیلاب کا تیسرا دور ہے اور مجموعی طور پر وہاں ابھی تک ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بہار اور آسام سے ملحق ریاست مغربی بنگال میں پانی کم ہو رہے ہیں لیکن اب تک اس کی زد میں آ کر 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دو روز قبل انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ بہار کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور انھوں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 500 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ انھوں نے سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔دوسری جانب گذشتہ روز ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں

راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرشاد یادو نے وزیراعلی نیتیش کمار اور بی جے پی کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جس میں انھوں نے کہا کہ ‘سیلاب آیا نہیں لایا گیا ہے۔انھوں نے وزیر اعلی نتیش کمار پر الزام لگایا کہ ‘ایک خاص طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سیلاب لایا گیا ہے۔’ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنی پارٹی کے حامیوں سے امدادی کاموں میں حتی المقدور امداد کی اپیل کی۔خیال رہے کہ انڈیا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب سالانہ مسئلہ ہے جس میں ہر سال سینکڑوں جانیں تلف ہوتی ہیں۔ بہار میں سیلاب کی خاص وجہ پڑوسی ملک نیپال سے مونسون کے موسم میں پانی چھوڑے جانے کو قرار دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…