جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

چین کے جوابی اقدامات، بھارت کی چیخیں نکل گئیں،بھارتی آرمی چیف ’’رُو‘‘پڑے

datetime 27  اگست‬‮  2017 |

پونے(این این آئی)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راؤت نے سکم، بھوٹان اور تبت سے متصل ڈوکلام پلیٹو پر جاری تنازع کے حوالے سے چین پر الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ آزاد کشمیر سے چین کا اقتصادی راہداری گزارنا بھی انڈیا کی خودمختاری کو ایک چیلنج ہے ٗچین کے ساتھ تنازع تو ہوسکتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بین الاقوامی تعلقات مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

پونے میں موجودہ جیو پولیٹیکل صورت حال میں بھارت کے چیلنجز کے نام سے جنرل بی سی جوشی لیکچر تھا اور اسی پروگرام سے خطاب کے دوران جنرل راؤت نے یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہاکہ چین انڈیا کے ساتھ اپنی سرحد پر صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور آج ڈوکلام میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں ڈوکلام جیسے واقعات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔حال ہی میں لداخ کے علاقے میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور پتھر بازی ہوئی تھی۔ اس سے متعلق جنرل راؤت نے کہا کہ ایسے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے ایک مشترکہ نظام پہلے سے موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ علاقے کی سلامتی کی صورتحال میں چین مسلسل اپنا دبدبہ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔جنرل راوت کے مطابق پڑوس کے ممالک میں خاص کر پاکستان، مالدیپ اور میانمار میں چین دفاع اور معاشی شراکت داری بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر سے چین کا اقتصادی راہداری گزارنا بھی انڈیا کی خودمختاری کو ایک چیلنج ہے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خطے میں پاکستان نے پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔انھوں نے کہا کہ جہادی تنظیموں پر پاکستان کا اعتماد اور انھیں مسلسل دی جانے والی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے ٗ اس کا خطرہ صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ چین سمیت جنوبی اور مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کو بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…