بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ کے بُرے دن شروع،بڑی آفت ٹوٹ پڑی،ہزاروں افراد کو جان کے لالے پڑگئے،تباہ کن صورتحال

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سمندری طوفان اندازے سے زیادہ خوفناک ہے اس طوفان کو 2005 کے بعد امریکا کے شہری علاقوں میں آنے والا سب سے تباہ کن طوفان قرار دیا جا رہا ہے ۔خلیج میکسیکومیں بننیوالا سمندری طوفان ہارویجنوبی ٹیکساس کیساحل سیٹکراگیا،ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے لگیں،لہروں کی سطح بلندہوگئی ۔ طوفان کی شدت بڑھاکر کیٹیگری فورکردی گئی ۔ٹیکساس سے ٹکرانے والی طوفانی ہواوں کی رفتار 215 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تھی۔

سمندری طوفان کے باعث شہریوں کی بڑی تعدادمحفوظ مقامات پر جانے لگی۔اب تک ہزاروں افراد علاقے سے انخلا کرچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کی شدت کیٹیگری فور میں تبدیل ہونے کے باعث ٹیکساس میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے،طوفان کے باعث چار سے 5 روز کے دوران 35 انچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ 100 میل سے زائدرقبے پرآبادی متاثرہوئی۔ٹیکساس کے گورنر نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ طوفان ہاروے کو بڑی آفت قرار دیا جائے۔جس سے 30 کاونٹیز متاثرہیں۔ طوفان سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار نیشنل گارڈ تعینات کر دیئے گئے ۔صدر ٹرمپ نے سمندری آفت کے پیش نظر ریاستی اور مقامی امدادی کوششوں کے لئے وفاقی فنڈ کو مختص کردیا۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سمندری طوفان اندازے سے زیادہ خوفناک ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ٹرمپ نے مزید لکھا گورنر ٹیکساس کی درخواست پر اس آفت میں وفاقی حکومت ٹیکساس کی بھرپورمدد کرے گی۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ٹیکساس اور لوزیانا سیلوگ علاقہ چھوڑ کرجانے لگے ۔کیٹگری ون میں طوفانی ہواو?ں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 153 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے ۔سمندر ی طوفان کے باعث مختلف ایئرلائن کی پروازیں معطل جبکہ اسکول بند کردیے گئے ہیں، ہیوسٹن اور ساحلی علاقوں میں ہر قسم کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

کیٹگری ٹو میں 177،تھری میں 208 اور فور میں 251کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے جبکہ کیٹگری فائیو میں طوفانی ہواو?ں کی رفتار 252کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زائد ہوتی ہے ۔سمندری طوفان اندازے سے زیادہ خوفناک ہے اس طوفان کو 2005 کے بعد امریکا کے شہری علاقوں میں آنے والا سب سے تباہ کن طوفان قرار دیا جا رہا ہے ۔سمندری طوفان ہاروے 10سال کے دوران آنے والا شدید ترین طوفان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…