منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سعودی شہزادے نے 7 دن کی چھٹیوں پر کتنے لاکھ پائونڈ خرچ کر ڈالے۔۔جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے 45ویں امیر ترین شخص اور سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبدالعزیز السعود نے ایک ہفتے کی چھٹیوں پر لاکھوں پائونـڈ خرچ کر ڈالے، ہوٹل کے باورچی کو چار ہزار پائونڈ ٹپ دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادوں کی شاہ خرچیوں

کے قصے تو ساری دنیا میں مشہور ہیں تاہم اب دنیا کے 45ویں شخص اور سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبدالعزیز السعودجو دنیا میں معروف بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیںنے ایک ہفتے کی چھٹیوں کے دوران لاکھ 58 ہزار پاؤنڈ یعنی ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ رقم خرچ کردی۔ ایک ترک روزنامہ کے مطابق شہزادہ الولید 14 اگست کو ترکی پہنچے تھے اور ان کے ساتھ 300 سوٹ کیس بھی تھے جبکہ ساحلی علاقے میں تفریح کی غرض سے 30 سائیکلیں ان کے علاوہ تھیں۔ ان کا یہ سارا سامان ایک بڑے ٹرک پر لاد کر ہوٹل پہنچایا گیا۔62 سالہ سعودی شہزادے کی حفاظت پر ان کے 12 ذاتی باڈی گارڈز بھی ساتھ آئے تھے۔ ساحلِ سمندر پر انہوں نے اپنے لیے ایک پورا ہوٹل کرائے پر لے رکھا تھا جو ایک ہفتے تک ان کے استعمال میں رہا۔ ایک مقامی ہوٹل میں انہوں نے کھانے سے خوش ہوکر باورچی کو تقریباً ساڑھے چار ہزار پاؤنڈ ٹپ بھی دی اور اسی طرح لاکھوں پاؤنڈ دیگر تفریحات پر خرچ کیے۔شہزادہ الولید بن طلال اپنے اہلِ خانہ اور ملازمین سمیت دو درجن سے زائد افراد کے ہمراہ ترکی کے علاقے بودرم کے ایک مہنگے ریزورٹ میں قیام پذیر رہے تاہم یہ سارے اخراجات انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے پورے کیے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…