اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

کتنے پاکستانی بیرون ملک میں مقیم ہیں؟ تعداد اتنی کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) ایوان بالا (سینٹ) کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ 90لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں جن میں سب سے زیادہ مشرق وسطیٰ میں 50 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں‘ امریکہ میں 10لاکھ‘ یورپ میں24لاکھ سے زائد جبکہ افریقہ میں 1لاکھ 33ہزار پاکستانی مقیم ہیں۔ افغانستان میں 71ہزار پاکستانی جبکہ ملائشیا میں ایک لاکھ 20ہزار‘ چین میں 14 ہزار‘ جنوبی کوریا میں 11ہزار پاکستانی مقیم ہیں‘ وزارت سمندر پار پاکستانیز

کی جانب سے 14 ممالک میں پاکستان کے 16 سفارتی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر کے شعبوں کے 19 دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ایوان کو آگاہ کیا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کو دو سال کی توسیع دی گئی ہے چین سے خصوصی تعلقات کی بناء پر مسعود خالد کی سفارت کی مدت میں توسیع دی گئی ہے ، یوریا کھاد سے دھماکہ خیز مواد بنانے کی وجہ سے بلوچستان میں اسی کی نقل و حرکت پر پابندی ہے وہاں کھاد جاتی ہے مگر غیر قانونی طریقے سے لیجانے پر پابندی ہے۔ مخصوص فرنچائز بنائی گئی ہیں، چیئرمین سینٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا اور تیس دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ جمعہ کو ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اعظم خان سواتی نے اپنے سوال میں کہا کہ مواصلات کے محکمے میں ٹھیکیداروں کی جانب سے کرپشن کی جاتی ہے اس حوالے سے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے ؟ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں عالمی معیار کو مدنظر رکھتا جاتا ہے۔ برہان انٹرچینج کے نزدیک سپیشل لیب بنائی گئی ہے سڑکیں ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ فرحت اﷲ بابر کے کراچی میں پل گرنے کے حوالے سے سوال پر وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب جواب نہ دے سکے۔ سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال پر اگلے اجلاس

میں تفصیلات پیش کرنے کی درخواست کی گئی جس پر چیئرمین سینٹ نے اگلے اجلاس میں جواب دینے کی ہدایت کردی۔ سینیٹر چوہدری تنویر کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ فاسفیٹک کھادوں پر سبسڈی سمیت 12.5 ایکڑ تک چاول کی پیداوار والے کسانوں کو فی ایکڑ پانچ ہزار فی ایکڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ پیداوار میں زیادہ بہتری نہیں آئی مگر کچھ بہتری ضرور آئی ہے ۔ وزیر پارلیمانی امور

شیخ آفتاب نے سوال کے جواب میں کہا کہ موٹر وے اور ہائی ویز پر ایمرجنسی رسپانس سنٹر قائم ہیں اس سمیت موبائل ورکشاپ‘ ریسکیو سروسز‘ فرسٹ ایڈ اور میڈیکل سروسز اور آگ بجھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی موٹر وے پر 9مقامات پر ہنگامی امدادی مراکز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ متعلقہ وزیر کے نہ ہونے کی وجہ سے سوالات کے درست جواب نہیں آتے سینیٹر اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ

بلوچستان کا یہ منصوبہ پوسیبلز پر اٹکا ہوا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سوال کے جواب میں کہا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کو دو سال کی توسیع دی گئی ہے چین سے خصوصی تعلقات کی بناء پر مسعود خالد کی سفارت کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ اگر او پی ایف سکولوں کا موازنہ نجی سکولوں سے کیا جائے تو او پی ایف سکولوں کی فیس چارجز کم ہیں۔ حکومت نے

سرکاری سکولوں کا نصاب نجی سکولوںکے مطابق کردیا ہے۔ سینیٹر اعظم موسیٰ خیل نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کھاد کے مسائل ہیں یوریا لیجانے پر پابندی ہے۔ سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ یوریا کھاد سے بارود بنتا ہے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ یوریا کھاد سے دھماکہ خیز مواد بنانے کی وجہ سے بلوچستان میں اسی کی نقل و حرکت پر پابندی ہے وہاں کھاد جاتی ہے مگر غیر قانونی طریقے سے لیجانے پر

پابندی ہے۔ مخصوص فرنچائز بنائی گئی ہیں، چیئرمین سینٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا اور تیس دن میں رپورٹ طلب کرلی ۔ چیئرمین سینٹ نے مسقط میں سرکاری طور پر بھرتی کئے گئے افراد کو این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے وزارت خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز سے تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کے کام کی بندش ی وجہ سے

پاکستانی بیروزگار ہورہے ہیں حکومت یہ چاہتی ہے کہ پاکستانی بیرون ملک جائیں تاکہ زرمبادلہ میں اضافہ ہوا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بیرون ملک میں کام کرنے والے لوگوں کی تعداد اس ملک کی آبادی سے زیادہ ہے اڑھائی لاکھ سے زائد لوگ سعودی عرب میں ہیں ہماری خارجہ پالیسی کی کچھ چیزیں اگر ان ممالک کو پسند نہیں آتیں تو بھی وہاں بسنے والے پاکستانیوں کو مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق کفیل کے خلاف عدالت بھی جایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…