پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے صرف ایک ہی جملے میں امریکہ کو اس کی اوقات دکھا دی

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں جنوبی ایشیا کی پالیسی کا ذکر کیا، جس میں خصوصاً پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بجائے اس کے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا، انہوں نے خدمات کے اعتراف کی بجائے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا دیے، امریکی صدر کے ان الزامات کو پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا، دوسری طرف روس، چین اور سعودی عرب بھی پاکستان کی حمایت میں آگے آ گئے ہیں، روس کے وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی افغانستان بارے نئی حکمت کو بند گلی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ ایسی بند گلی ہے جس

میں نہ آگے بڑھا جا سکتا ہے اور نہ ہی واپسی کا کوئی راستہ موجود ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس کا خیال ہے کہ افغانستان میں صدر ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کے تحت امریکی فوجی طاقت کا استعمال ایک بند گلی کی طرح ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی منظوری بھی دے دی ہے لیکن ابھی تک صدر یا ان کے کسی عسکری عہدیدار نے فوجیوں کی تعداد یا افغانستان بھیجنے کے وقت بارے وضاحت نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…