بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان سے 70سالہ تعلقات کا خاتمہ،بھارت کو کھلی چھوٹ،امریکہ کا تشویشناک اعلان،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 23  اگست‬‮  2017 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی جانب سے افغانستان ٗپاکستان اور جنوب ایشیائی خطے کیلئے نئی پالیسی کے اعلان کے امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیکل اینٹن نے کہا ہے کہ اب تک پاکستان کے ساتھ معاملات جس طرح جاری تھے وہ ختم ہوگئے ہیں امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اب تک پاکستان کے ساتھ معاملات جس طرح جاری تھے وہ ختم ہوگئے ہیں

اور امریکہ حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں اور ان گروہوں کا ساتھ دینے والے پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔مائیکل اینٹن نے دعویٰ کیا کہ طویل عرصے سے امریکہ پاکستان کے ساتھ نہایت صبر سے پیش آتا رہا ہے ٗ تاہم ہمیں ان سے اس کا کوئی خاص فائدہ موصول نہیں ہورہا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان دہشت گرد گروہوں کی ’فعال اور براہ راست حمایت‘ کا ذمہ دار ہے۔ترجمان امریکی سلامتی کونسل نے بھارت اور افغانستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اسلام آباد کی تشویش کو ’بہانہ‘ قرار دے کر خارج کردیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت جو افغانستان میں کررہا ہے وہ پاکستان کیلئے خطرہ نہیں، بھارت فوجی بیس قائم نہیں کررہا، اپنے فوجی تعینات نہیں کررہا، ایسا کچھ نہیں کررہا جس پر پاکستان شکایت کرے۔ پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات کا فیصلہ کرے کہ اس کیلئے دہشت گردوں کا اتحادی بننا ٗانہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا زیادہ اہم ہے یا امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات۔انہوں نے خبردار کیا کہ اپنی پسند کا انتخاب کرے اس کے بعد ہم پاکستان کی پسند کے مطابق اپنا انتخاب کریں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…