بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

اگر شمالی کوریا نے امریکہ پر حملہ کیا تو ہم بھی میدان میں کود پڑیں گے، اہم ترین ملک نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 12  اگست‬‮  2017 |

سڈنی (آئی این پی)آسٹریلوی وزیراعظم میکلم ٹرنبل نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے امریکہ پر حملہ کیا تو ان کا ملک امریکہ کے ساتھ اس لڑائی میں معاونت کے لیے تیار ہے،ادھر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے خلاف کسی بھی کارروائی کے بعد انھیں ‘بہت زیادہ پریشان’ ہونا پڑے گا۔آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ پر کسی طرح کا حملہ ہونے کی صورت میں ان کا ملک آسٹریلیا،

نیوزی لینڈ امریکہ سکیورٹی معاہدے کی پاسداری کرے گا۔یہ سکیورٹی معاہدہ سنہ 1951 میں طے پایا تھا جس کا مقصد دوسرے ممالک کی جارحیت کی صورت میں ایک دوسرے کا دفاع کرنا ہے۔معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر حملہ ہونے کی صورت میں دوسروں پر لازم ہے کہ وہ اس پر مشاورت کرے اور مجموعی خطے کے خلاف کارروائی کرے۔مقامی ریڈیو سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ امریکہ آسٹریلیا سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور ہم امریکہ کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، اگر امریکہ پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو سیکورٹی معاہدہ لاگو ہو گا اور آسٹریلیا امریکہ کی اسی طرح مدد کرے گا جیسے امریکہ ان کی کرے گا۔یاد رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو میزائل تجربات کے بعد حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم ٹرنبل نے امریکی اتحاد کو ‘قومی سلامتی کے لیے حتمی چٹان’ کے طور پر بیان کیا۔’یہ کیسے ممکن ہو گا اس کا انحصار موجودہ حالات اور اتحادیوں سے مشاورت پر ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم نے بتایا کہ گذشتہ رات انھوں نے ٹیلی فون پر امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس سے شمالی کوریا کے معاملے پر بات چیت کی ہے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس بات چیت میں آسٹریلوی معاونت کے بارے میں کوئی بات ہوئی یا نہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…