اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کا پھر قبضہ، افغانستان میں ہلچل، خوف و ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان نے شدید جھڑپ کے بعد ضلع جانی خیل پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی عہدیدار تاج محمد منگل نے بتایا کہ پکتیکا کے ضلع جانی خیل میں طالبان اور سکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی اس جھڑپ کے بعد طالبان نے ضلع جانی خیل پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ صوبہ پکتیکا کے
پولیس سربراہ کورائیلی عابدیانی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے، حکام کے مطابق جھڑپ کے دوران 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران ضلع جانی خیل طالبان کے قبضے میں چلا گیا تھا لیکن فورسز نے دو دن بعد اس ضلع کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا تھا لیکن اب طالبان نے دوبارہ اس ضلع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔