اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب، کانسرٹ میں رقص کے مخصوص انداز پر گلوکار گرفتار

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی )جنوب مغربی سعودی عرب میں ایک مقبول گلوکار کو ایک کانسرٹ کے دوران ڈیبنگ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ،ڈیبنگ رقص کا ایک ایسا انداز ہے جس میں ڈانس کرنے والا ایک بازو سے چہرہ چھپاتا ہے اور دوسرے بازو کو اپنے پیچھے کی جانب بڑھاتا ہے۔سعودی شہری عبد اللہ الشہانی ایک ٹی وی میزبان اور اداکار ہیں جنھوں نے طائف میں ایک میوزک فسٹیول کے دوران یہ انداز اپنایا۔قدامت پسند سعودی عرب میں ڈیبنگ ممنوع ہے کیونکہ حکام کے خیال میں یہ انداز منشیات کے کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔

عبد اللہ الشہانی کی ڈیبنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور ہزاروں لوگوں نے اس کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ڈیبنگ نے امریکی شہر اٹلانٹا میں تقریبا دو سال قبل ہپ ہاپ کلچر میں جنم لیا مگر مشہور شخصیات، کھلاڑیوں، فنکاروں، سیاستدانوں جیسے کہ پال رائن اور ہلری کلنٹن کے اس انداز کو اپنانے کے بعد اسے عالمی مقبولیت ملی۔سعودی وزارتِ داخلہ کے نیشنل کمیشن برائے انسدادِ منشیات نے حال ہی میں اس انداز کو ملک میں ممنوع قرار دیا تھا کیونکہ ان کی نظر میں رقص کے اس انداز کا چرس کے استعمال سے تعلق ہے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پوسٹر پر ڈیبنگ کے نوجوان نسل اور معاشرے پر منفی اثرات کے بارے میں بتایا گیا ہے اور لوگوں کو اسے اپنانے کے خلاف متنبہ کیا گیا ہے۔گلوکار عبد اللہ الشہانی نے منگل کی صبح ٹوئٹر پر ایک پیغام میں معافی بھی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی معزز حکومت اور شائقین کو غیر متوقع اور غیر دانستہ طور اس انداز کو اپنانے کی معافی مانگتا ہوں۔ برائے مہربانی میری معافی قبول کر لیں

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…