بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

شمالی کوریا اور امریکہ میں ہولناک جنگ؟ چین میدان میں کود پڑا، اہم اعلان کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2017 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سرکاری اخبار کے مطابق جنگ کی صورت میں اگر شمالی کوریا نے امریکا پر حملہ کیا تو چین غیر جانبدار رہے گا لیکن اگر امریکا نے پہل کرتے ہوئے شمالی کوریا پر چڑھائی کر کے وہاں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تو پھر چین اسے روکے گا۔

یہ خبر گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی کے جواب میں جاری کی گئی ہے۔اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ شمالی کوریا ایسے منصوبے بنا رہا ہے جن کے تحت وہ گوام پر یا بحرالکاہل میں امریکی اتحادی ممالک پر حملے کرے گا۔ اس مبینہ منصوبے کو بنیاد بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔انگریزی زبان میں چین سے شائع ہونے والے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ اب تک امریکا یا شمالی امریکا کو محاذ آرائی سے باز رکھنے میں چین کو کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم اس معاملے کے فریقین کو حالات کی نزاکت سمجھتے ہوئے ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہنا چاہیے کہ جس سے خطے میں امن متاثر ہو۔بظاہر آزاد پیرایہ اختیار کرتے ہوئے اس اخبار نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ امریکا پر شمالی کوریا کے حملے پر امریکی ردِعمل کی صورت میں چین غیر جانبدار رہے گا لیکن اگر امریکا نے شمالی کوریا پر حملے میں پہل کی تو پھر چین اس کا ”مضبوط ہاتھوں سے“ جواب دے گا۔اداریئے میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ فریقین (امریکا یا شمالی کوریا) میں سے کسی نے بھی خطّہ بحرالکاہل کی طے شدہ سیاسی حیثیت میں ردّ و بدل کیا تو چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی طرح کے اقدامات کرنے کا پورا حق رکھتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…