بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سعودی ایئرلائنز نے مسافروں کے لئے نیا ’’ڈریس کوڈ ‘‘ جاری کر دیا

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

ریاض (آن لائن) سعودی ایئرلائنز نے مسافروں کے لئے اپنی ویب سائٹ پر نیا ’’ڈریس کوڈ ‘‘ جاری کر دیا ۔ جس میں نازیبا لباس پہننے پر پابندی لگا دی گئی ۔ سعودی ایئرلائنز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے ڈریس کوڈ کے مطابق مسافروں کو کوئی ایسا لباس پہننے کی اجازت نہیں جس سے دیگر مسافروں کو اچھا محسوس نہ ہو تاہم اس کوڈ کے تحت مرد وہ لباس نہیں پہنیں گے جس سے ان کی ٹانگیں دکھائی دیتی ہوں جیسا کہ شارٹس وغیرہ۔اسی طرح خواتین کو ٹانگوں اور

بازو دکھانے والے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں ہو گی اس کے علاوہ خواتین کا لباس باریک اور انتہائی تنگ نہ ہو تاہم ویب سائٹ پر جاری کردہ معلومات کے مطابق کمپنی ہوائی سفر کے دوران ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کو پرواز کینسل کرنے اور راستے میں بھی اتارنے کا حق رکھتی ہے جبکہ کچھ مسافروں کو لاعملی کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ہی نئے کپڑے خریدنے پڑے تاہم ڈریس کوڈ سے متعلق صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جس میں زیادہ تر صارفین نے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…