ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر کرائے کیلئے خالی

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)ایک امریکی کمپنی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پرانا گھر کرائے کیلئے پیش کر دیا ہے۔ نیویارک کے علاقے کوئنز میں موجود اس گھر سے صدر ٹرمپ کے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ اس گھر میں 20 افراد کے سونے کی گنجائش ہے۔ کمپنی نے کرایہ داروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دیے گئے اشتہار میں کہا ہے کہ لوگ موجودہ صدر کی رہائش گاہ میں رہ کر ایک لاجواب اور انوکھے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گھر کا یومیہ کرایہ صرف 777 ڈالرز ہے۔

اس گھر میں کافی عرصہ تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بچپن گزرا، اس لیے اس کی تزین وآرائش میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ اس گھر کو صدر ٹرمپ کے والد نے 1940ء4 میں تعمیر کروایا تھا۔ ٹرمپ پیدائش کے بعد 4 سال تک اپنی والدین کے ہمراہ اس گھر میں رہائش پذیر رہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس گھر کو دوبارہ خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا تھا۔ اس گھر کو رواں سال مارچ میں دو اعشاریہ چودہ ملین ڈالرز میں خریدا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…