منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اس سال بھی حج کیلئے غلاف کعبہ کے ساتھ کیا ، کیا گیا؟

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)کعبہ اللہ کے نچلے حصے سے غلاف کو منگل کے روز قریباً تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا گیا ہے۔ کعبہ کے نچلے حصے پر سفید رنگ کے کپڑے کا غلاف بھی چڑھا ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہر سال حج کے ایام کے دوران میں غلاف کعبہ کو

طواف کے دوران میں حجاج کے بار بار چھونے سے بچانے کے لیے اوپر اٹھا دیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو کی بھی تشہیر کی جارہی ہے۔اس میں کعبہ کے نچلے غلاف کو تین میٹر تک اوپر اٹھاتے اور پھر اس کو کعبے کی دیوار کے ساتھ ہی لپیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔قبل ازیں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل محمد باقودہ کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا اور اس میں غلافِ کعبہ کو اٹھانے کے عمل کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ اقدام غلاف کعبہ کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر کیا جاتا ہے۔طواف کے دوران حجاج کی بڑی تعداد کعبہ کے کپڑوں کو چھونے کی خواہاں ہوتی ہے اور اس سے غلاف کے کپڑے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض زائرین کعبہ کے غلاف کے کپڑے کو تبرک کے طور پر کاٹ بھی لیتے ہیں اور یہ ایک توہم پرستی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ حج کے اختتام پر غلاف کو پھر معمول کیمطابق کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…