جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزا فری اسکیم متعارف کرادی،نام جاری

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو حہ (این این آئی)قطر نے 80 ممالک کے لئے مفت ویزا اسکیم متعارف کرا دی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔قطر کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی فری ویزا اسکیم کے تحت یورپی یونین، مغربی ممالک، لاطینی امریکا اور ایشائی ممالک پر مشتمل 80 ممالک کے شہریوں کو مفت ویزا دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق ویزا اسکیم میں شامل ممالک کے شہریوں کو صرف اپنا مستند پاسپورٹ دکھانا ہوگا جس کے بعد انہیں ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ ویزا فری اسکیم قطر کو خطے کا آزاد ترین ملک بنادیگی۔فری ویزا حاصل کرنے والے نمایاں ممالک میںامریکا، برطانیہ، کینیڈا، بھارت، جنوبی افریقہ ٗ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرقی افریقی ملک سیچلس شامل ہیں ٗپہلے سے ویزا فری 6 خلیجی ممالک کے علاوہ لبنان واحد عرب ملک ہے جسے اسکیم میں شامل کیا گیا ٗمفت ویزا حاصل کرنے والے افراد کو ان کے ملک کی کیٹیگری کے حساب سے قطر میں قیام کی اجازت ہوگی، کم سے کم قیام کی مدت 30 روز اور زیادہ سے زیادہ 180 دن ہیں جبکہ شہریوں کے لئے 90 روز کا ویزا بھی ہے۔قطر ٹورازم اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین حسن ال ابراہیم کا کہنا ہے کہ فری ویزا اسکیم کے ذریعے لوگوں کو قطر کی جانب سے مہمان نوازی کا موقع ملے گا اور یہاں آکر غیر ملکیوں کو ثقافتی ورثے اور قدرتی خزانے کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔خیال رہے کہ نومبر 2016 میں قطر نے فری ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا تھا جس کے تحت مختلف ممالک کے مسافروں کو کم سے کم 5 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 4 دن تک قیام کی اجازت دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…