نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی فوج نے دوکلم میں چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ کے دوران فوج کی تعیناتی پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں مرکزی حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر 2 کھرب روپے اضافی مانگ لئے۔ بدھ کو معروف بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکرتری سنجے مترا کی سربراہی میں وزارت دفاع کے وفد نے وزارت خزانہ کے حکام کو بتایا کہ
انہیں 20 ہزار کروڑ روپے فوری طور پر چاہئیں۔ یہ اخراجات وزارت خزانہ کی جانب سے دفاعی بجٹ 2017-18 میں مختص کی گئی 2.74 لاکھ کروڑ کی رقم کے علاوہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اخراجات چین کے ساتھ دوکلم کے تنازع پر وہاں تعینات فوج کے روزانہ کے اور آپریشنز کے اخراجات پر اٹھ رہے ہیں۔ اس لئے فوری طور پر رقم ادا کی جائے ورنہ وہاں فوج کا ٹھہرنا ممکن نہیں رہے گا۔ (ن غ)