جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’یمن میں آخری معرکہ شروع‘‘

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)عرب اتحاد کے طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعاء کے جنوب مغرب میں جبلِ ضفار کے علاقے میں بم باری کر کے حوثی اور معزول صالح کی ملییشاؤں کے ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے کہاکہ صنعا کے مختلف حصے دھماکوں سے گونج اٹھے جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں مذکورہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔یمن کے شمال میں صعدہ میں عسکری ذرائع نے بتایا کہ

اتحادی طیاروں نے باقم کے سرحدی علاقے کے علاوہ الثعبان ، مریصعہ ، السداد اور کتاف کے علاقوں میں باغی ملیشیا کے میزائل داغنے کے ٹھکانوں اور اس کے عناصر کے مجمعوں کو نشانہ بنایا۔ادھر یمن کے شمال مغربی صوبے حجّہ میں اتحادی طیاروں نے حرض اور میدی کے جنوب میں مسلح ملیشیاؤں کے مختلف ٹھکانوں پر 15 سے زیادہ حملے کیے۔ اس علاقے میں یمن کی قومی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…