منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چین کب حملہ کرے گا؟اعلان کردیاگیا، بھارتیوں کے ہوش اُڑ گئے

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین کا بیان کہ چین بھارتی فوجیوں کو اپنے علاقے دوکھلم سے نکالنے کے لئے محدود پیمانے پرفوجی کارروائی کر سکتا ہے نے ہندوستانی میڈیا اور بھارتی عوام میں ہلچل کا باعث بن گیا ہے، چین دو ہفتوں میں یہ کارروائی انجام دے سکتا ہے، بھارت کا یہ کہنا ہے کہ تمام تنازعات کے حل کا واحد طریقہ مذاکرات ہیں،بھارتی نژاد یوکرینی ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ بھارتی جانب سے امریکی مداخلت جنگ کی آگ کو ہوا دے سکتی ہے،

بھارت بغیر امریکی امداد کے چین کے سامنے کھڑا نہیں رہ سکتا، بھارت کی خود اعتمادی امریکہ سے بڑھتے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، چین کے معروف روز نامہ پیپلز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چینکا یہ بیان کہ چین بھارتی فوجیوں کو اپنے علاقے دوکھلم سے نکالنے کے لئے محدود پیمانے پرفوجی کارروائی کر سکتا ہے نے ہندوستانی میڈیا اور بھارتی عوام میں ہلچل کا باعث بن گیا ہے،شنگھائی اکیڈمی میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ایک محقق ہویو جیوونگ نے گلوبل ٹائمز سے انٹرویو کے دوران بتایا کہ بلا شبہ بھارت ایک ابھرتی ہوئی بڑی معیشت ہے لیکن اس کے بر عکس چین ایک مسلمہ بڑی فوجی طاقت ہے چین اپنے علاقے کو خالی کرانے کے لئے دو ہفتوں میں یہ کارروائی انجام دے سکتا ہے ان کا یہ بیان بھارتی اخبارات کی زینت ایسا بنا کہ بھارتی میڈیا میں ایک ہلچل دکھائی دینے لگی اور عوامی سطح پر بھی اس کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ بھارتی میڈیا نے اپنے بیانات کا انداز بدل ڈالا اور اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فوری طور پر مذاکرات کے بیانات جاری کئے جانے لگے۔بھارتی میڈیا نے اپنی وزیر خارجہ شسما سوراج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت چین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتا ہے اسی لئے بھارت نے چین میں منعقدہ اقتصادی کانفرنس میں شرکت کی تھی تا کہ اس عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔بھارتی نژاد یوکرائنی ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ بھارتی جانب سے امریکی مداخلت جنگ کی آگ کو ہوا دے سکتی ہے۔

بھارت بغیر امریکی امددا کے چین کے سامنے کھڑا نہیں رہ سکتا۔ بھارت کی خود اعتمادی امریکہ سے بڑھتے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ۔ بالکل اسی طرح خطے میں قدم جمانے کے لئے امریکہ کو بھارت کی اشد ضرورت ہے۔چین مغربی عمومی یونیورسٹی کے سینٹر آف انڈیا سٹڈیز کے ڈائریکٹر لانگ زننگچون نے بھی گلوبل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ فوجی کارروائی علاقے کی صورتحال کو خراب بھی کر سکتی ہے ۔

اگر امریکہ بھارت کی جانب سے مداخلت کرتا ہے تو یہ کارروائی بڑھے گی اور جنگ کی صورت پیدا ہو جائیگی جس میں پھر کچھ اور ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔ بھارت کو امریکی امداد پر انحصار نہیں کرنا چاہئے امریکہ قابل اعتماد شراکت دار نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…