دارجلنگ (این این آئی) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجلنگ میں علیحدگی کی تحریک مزید زور پکڑ گئی۔ گورکھا لینڈ کے حامی ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے۔ دارجلنگ کے شہری علیحدہ وطن گورکھالینڈ کا مطالبہ کررہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے سیاحتی مقام دارجلنگ میں نیپالی بولنے والے اپنی الگ ریاست کیلئے سڑکوں پر ہیں۔ دارجلنگ میں الگ کے ریاست کے قیام کے لئے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سیاحتی مقام دارجلنگ میں نیپالی بولنے والے ہزاروں مرد و خواتین سڑکوں پر نکل آئے اور گورکھا لینڈ کے قیام کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے بھارتی حکومت ہم پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتی ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے شدید شیلنگ کی۔دارجلنگ اور اس سے ملحقہ علاقے جہاں نیپالی بولی جاتی ہے، مغربی بنگال سے علحیدگی چاہتے ہیں اور گورکھا لینڈ کے نام سے الگ ریاستی کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔