دوحہ(آئی این پی )قطر خلیجی خطے کا پہلا ملک بنا گیا جس نے ایک قانون کے ذریعے غیر ملکیوں کو مستقل شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانون کے تحت قطر میں کام کی غرض سے رہائش پذیر ایسے غیر ملکی جو قواعد وضوابط پر پورا اترتے ہیں
انھیں شہریت دیدی جائے گی۔ قطری کابینہ نے اس قانون کی منظوری دیدی ہے۔اس قانون کے تحت ایسے غیر ملکی جو شرائط اور قواعد وضوابط پر پورا اترتے ہیں ان کو قطری شہریوں کی طرح سہولیات دی جائیں گی جبکہ ان کے اہلخانہ اور بچوں کو بھی صحت و تعلیم کی سہولتیں دی جائیں گی۔