بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اہم شہر میں حالات خراب، سعودی حکومت مشتعل، پورا شہر ہی صفحہ ہستی سے مٹانا شروع، بلڈوزر حرکت میں آ گئے

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) اہم شہر میں حالات خراب، سعودی حکومت مشتعل، پورا شہر ہی صفحہ ہستی سے مٹانا شروع، بلڈوزر حرکت میں آ گئے، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عوامیہ شہر جو کہ شیعہ اکثریتی علاقہ ہے میں عرصے سے جاری شورش کو کنٹرول کرنے کے لیے سعودی حکومت نے سخت ترین اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے،

ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کا کہنا ہے کہ عوامیہ شہر میں گھروں کو بلڈوزروں سے گرانا شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے دوسرے علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کا حالیہ سلسلہ شروع ہونے کے بعد اب تک سات افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ اخبار الحیات کا کہنا ہے کہ شہریوں نے تشدد اور بے امنی کی صورتحال سے نکلنے کے لیے حکومت کو درخواست دی تھی، اس کے علاوہ یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ لوگوں کے گھروں اور جائیدادوں پر پرائیویٹ ڈویلپمنٹ کمپنیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور یہ کمپنیاں انہیں گھر چھوڑنے اور شہر سے نکلنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ دوسری طرف یہ بھی کہنا ہے کہ عوامیہ کے لوگوں کا اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر استحصال کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکالا جا رہا ہے۔ عوامیہ شہر میں عدم استحکام اور بے امنی پہلے سے جاری تھی مگر شیعہ سکالر شیخ نمر النمر کو گزشتہ سال پھانسی دیے جانے کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی۔سعودی عرب کے الحیات اخبار نے مزید کہا ہے کہ قطیف صوبہ کے گورنر فالح الخالدی کا کہنا ہے کہ دمام شہر میں متعدد رہائش گاہوں کا بندوبست کیا گیا ہے جہاں عوامیہ چھوڑ کر آنے والے شہریوں کو ٹھہرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…