ماسکو(این این آئی)روسی خبرایجنسی کے مطابق بھارت روس اور ایران کا مشترکہ نارتھ ساؤتھ کوریڈور یورپ اور ایشیا کی سرحدی پہاڑیوں اور بحری علاقے ’کاکاسس ریجن‘ اور وسط ایشیا سے گزریگا جس سے سفری اخراجات میں 30 فیصد کمی ہوجائیگی۔ایرانی ماہرین کے مطابق بھارت ٗ روس اور یورپ تک
سامان کی ترسیل کے لیے راستہ تلاش کررہا ہے۔ایرانی ماہرین نے کہاکہ بھارت، روس اور یورپ کو سامان فراہم کرنے کیلئے خراسان سامان منتقل کریگا جب کہ چاہ بہار اور بندر عباس کے درمیان ریلوے کی تعمیر کرسکتے ہیں اور بھارت اس میں فعال کردار ادا کریگا۔