بیجنگ(آئی این پی)برداشت کی کوئی حد ہوتی ہے ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے،چین نے ابھی تک تحمل مزاجی کا مظاہرہ اور صبر سے کام لیا ہے،ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے ، پیمانہ چھلکنے پر نقصان کا ذمہ دار بھارت ہو گا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی برداشت کی بھی حد ہے جبکہ بھارت مسلسل چین کے صبر کو آزمائے چلا آرہا ہے۔ ابھی تک چین نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ اور صبر سے کام لیا ہے لیکن کب تک۔
بھارت کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے کئی مرتبہ کہا گیا کہ اپنے ہٹ دھرم رویہ میں تبدیلی لائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے ، نئی دہلی حکومت اپنی افواج کی غیر مشروط واپسی کرے اور کسی بھی ہمسائیہ ملک کے اندرونی و بیرونی معملات میں اپنی ٹانگ نہ اڑائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 1962میں بھی چین کے زور بازو کو آزما چکا ہے۔ اگر بھارت پھر سے آزمانا ثاہے تو چین ہر طرح تیار ہے۔