نئی دہلی (آئی این پی )خطے میں چودھرا ہٹ کا خواہش مند بھارت پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں سے باز نہ آیا، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف دہشتگردی کو فروغ دینا بند کردے تو مذاکر ت شرو ع ہوسکتے ہیں کیونکہ دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ میں کہاکہ بھارت پاکستان سے
مذاکرا ت شروع کردے گا اگر اسلام آباد اسکے خلاف دہشتگردی کو فروغ دینا بند کردے ۔انکا کہنا تھاکہ دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ آپ ہمارے پاکستان کے بارے میں روڈ میپ کا پوچھتے ہیں ہم اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم نے تمام ہمسایہ ممالک کے وزرائے اعظم کو مدعو کیا اور وہ آئے اور دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں میں بھی وہاں موجود تھی۔