جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کا قطریوں حاجیوں کیلئے قابل تحسین اقدام ، جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)ایک طرف قطری حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کی سازشوں میں مصروف ہے اور دوسری طرف سعودی حکومت دنیا عازمین حج کی طرح قطر کے حجاج کرام کی قیام گاہوں کی تیاری کررہی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے سیکرٹری حج وعمرہ ڈاکٹر حسین الشریف نے ایک بیان میں بتایا کہ قطر سے 2400 عازمین حج کی آمد متوقع ہے، جن کی رہائش کے لیے مشاعر مقدسہ میں خیمے نصب کیے جا رہے ہیں اور خیموں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری حجاج کرام کی قیام گاہوں کے لیے مشاعر مقدسہ میں 4 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الشریف نے بتایا کہ قطری حجاج کرام کے خیموں کا محل وقوع منیٰ میں شاہراہ سوق العرب پر ہے۔ یہ جگہ جمرات کے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ المشاعر ٹرین کے اسٹیشن کے بھی قریب واقع ہے۔درایں اثناء جنوبی ایشیا میں حجاج کرام کے امور پر نظر رکھنے والی تنظیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رافت بدر کا کہنا تھا کہ تنظیم اور قطری وزارت حج کے درمیان حج انتظامات کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریضہ حج کی ادائیگی میں چار ہفتوں کا وقت باقی ہے۔ عازمین حج کے قافلے سعودی عرب کی جانب رواں دواں ہیں۔ بڑی تعداد میں عازمین حج مکہ مکرمہ سے قبل مدینہ منورہ کی زیارت کا شرف حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے سیکرٹری حج وعمرہ ڈاکٹر حسین الشریف نے ایک بیان میں بتایا کہ قطر سے 2400 عازمین حج کی آمد متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…