بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکہ :12 خطرناک قیدی مکھن کی مدد سے جیل سے فرار

datetime 3  اگست‬‮  2017 |

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی ریاست الاباما میں خطرناک جرائم میں ملوث 12 قیدی مکھن کی مدد سے جیل سے فرار ہوگئے۔والکر کاؤنٹی کی پولیس کے سربراہ جم انڈر ووڈ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قیدی صرف مکھن کی مدد سے جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل جیل میں نیا گارڈ تعینات ہوا جس کے پاس 140 اسیروں کا کنٹرول تھا جن میں یہ 12 قیدی بھی شامل تھے۔ ان کے پاس مکھن تھا جس سے انہوں نے اپنی بیرک پر لکھا نمبر تبدیل کرکے

اس پر باہر کھلنے والے دروازے کا نمبر لکھ دیا۔جم انڈر ووڈ نے بتایا کہ اس کے بعد ایک قیدی نے کنٹرول روم میں موجود نئے گارڈ سے کہا کہ دروازہ کھولو مجھے واپس اپنی بیرک میں جانا ہے، حالانکہ اس وقت وہ اپنی بیرک کے اندر ہی کھڑا تھا، نیا گارڈ چونکہ قیدیوں سے ناواقف تھا اس لیے جھانسے میں آگیا اور اس نے نادانستہ طور پر بیرک کا دروازہ کھول دیا جس کے نتیجے میں قیدی بیرک سے باہر نکل گئے لیکن جیل کے مرکزی دروازے سے باہر نکلنے کا مرحلہ ابھی باقی تھا، سب سے پہلے انہوں نے قیدیوں والا لباس اتارا اور پھر خاردار تاروں پر کمبل ڈال کر دیوار پھلانگتے ہوئے باہر نکل گئے۔کاؤنٹی پولیس سربراہ نے بتایا کہ اس تمام کام میں قیدیوں کو صرف 10 منٹ لگے جب کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم قیدیوں کے فرار کا پتہ چلتے ہی پولیس فوراً حرکت میں آئی اور 8 گھنٹے کے اندر اندر سب کو دوبارہ گرفتارکرلیا گیا، جیل سے باہر نکلنے کے بعد زیادہ تر قیدی اکٹھے ہی رہے جس کی وجہ سے انہیں پکڑنے میں آئی رہی۔بھاگنے کی کوشش کرنے والے قیدیوں کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں جن میں سے دو پر اقدام قتل اور باقی چوری چکاری، ڈکیتی و منشیات جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔جیل حکام نے ان قیدیوں کو لومڑی سے زیادہ چالاک قرار دیتے ہوئے واقعے کو ناتجربہ کار عملے کی انسانی غلطی قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…