منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین نے ملک سے باہر اپناپہلا فوجی اڈہ قائم کر دیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے ہارن آف افریقہ کے ملک جبوتی میں اپنا پہلا باضابطہ فوجی اڈہ قائم کر دیا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ روز ایک پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔چین نے جبوتی میں ایک معاہدے کے تحت گذشتہ سال لاجسٹک فوجی بیس کی تعمیر شروع کی تھی، جو کہ اب مکمل ہوچکا ہے اوراسکا باقاعدہ افتتاح پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔

تقریب میں 300 افراد نے شرکت کی جس میں جبوتی کے وزیر دفاع اور چین کی بحریہ کے کمانڈر تیان زہانگ شامل تھے۔ جبوتی کا اڈہ چین کا پہلا غیر ملکی بحری اڈہ ہے جس کو چین نے اپنی فوج کا لاجسٹک بیس قرار دیا ہے۔جبوتی بحیرہ احمر میں داخل ہونے کا جنوبی راستہ ہے جہاں سے سوئز کینال تک رسائی بہت آسان ہے۔جبوتی میں امریکا ،جاپان اور فرانس کے بھی فوجی اڈے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…