منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اب سرکاری سرپرستی میں ہوا کریگا؟

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار نے گائے کے تحفظ کے لئے وزارت قائم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔میڈیارپورٹص کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی صدر امیت شاہ نیبھارتی شہر لکھن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گائیوں کے لئے ایک الگ وزارت قائم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ جوگی ادیتا ناتھ بھی موجود تھے، امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ گائیوں کی وزارت کے حوالے سے بہت سفارشات بھی آرہی ہیں، جنہیں ہم دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ گائیوں کی یہ وزارت کیا کام کرے گی؟ بھارت میں حالیہ دنوں میں گائے کے تحفظ کا معاملہ سامنے آیا، اس دوران کئی مسلمانوں کو مشتعل ہجوموں نے گائے کی بے حرمتی کے جرم میں قتل کیا ہے۔ایسی ریاستیں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں گورکھشا کمیشن قائم کیے گئے ہیں، جو گائیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔ریاست ہریانہ میں گائیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی پولیس فورس قائم کی گئی ہے، 2014ء میں جب نریندر مودی اقتدار میں آئے تھے تو انھوں نے عہد کیا تھا کہ گائے کا قتلِ عام روکیں گے۔واضح رہےکہ گائے کے گوشت کو بنیاد بنا کر اس سے قبل بھارت کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا چکا ہے جبکہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کی جانب سے گو رکھشا وزارت کو غیر ضروری اقدام قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی حلقوں نے اسے مسلمانوں کے قتل عام کیلئے نیا طریقہ قرار دیتے ہوئے اسے سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کے قتل عام کی تیاریوں سے تعبیر کیا ہے۔واضح رہےکہ گائے کے گوشت کو بنیاد بنا کر اس سے قبل بھارت کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا چکا ہے جبکہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کی جانب سے گو رکھشا وزارت کو غیر ضروری اقدام قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی حلقوں نے اسے مسلمانوں کے قتل عام کیلئے نیا طریقہ قرار دیتے ہوئے اسے سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کے قتل عام کی تیاریوں سے تعبیر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…