اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

قطر سے اعلان جنگ، سعودی وزیر خارجہ کا بڑا اعلان، کھلبلی مچ گئی

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے اعلان جنگ، سعودی وزیر خارجہ کا بڑا اعلان، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر کا حج کے مقدس مقامات کو بین الاقوامی بنانے کا مطالبہ ایک جارحانہ فعل اور سعودی مملکت کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ انہوں نے منامہ میں چار عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر العربیہ اور الحدث نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے کسی بھی فریق کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں

جو مقدس مقامات کو بین الاقوامی قرار دینے کے لیے کام کررہا ہے۔ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے قطر کی جانب سے حج کے معاملات کو سیاسی بنانے کی کوششوں کی مذمت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ قطریوں کا حج کی ادائیگی کے لیے آنے پر سعودی عرب میں ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی مملکت کی عازمین حج کے خیر مقدم اور انھیں سہولتیں فراہم کرنے کی تاریخ بڑی واضح ہے اور عازمین حج کو ہر طرح سے سہولتیں مہیا کرنے کے لیے مزید کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ قطر کے عازمین کے لیے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے حجاج کی طرح ان کا بھی حج کی ادائیگی کے لیے آنے پر خیرمقدم کرے گا، یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ دنیا بھر سے عازمین حج سعودی عرب پہنچنا شروع ہو چکے ہیں مگر قطر سے ابھی تک کوئی شخص نہیں پہنچا۔ ایک سعودی عہدیدار نے کہا کہ قطری نے اپنے شہریوں کی حج پر جانے پر پابندیاں عاید کر دی ہیں، مگر اس نے ابھی تک اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا۔ قطر کے میڈیا ذرائع نے حج کے مقامات کو بین الاقوامی نگرانی میں دینے کا شوشہ چھوڑا ہے، قطری میڈیا نے منامہ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے ہی الحرمین الشریفین کو سیاست سے الگ کرنے کی مہم شروع کر دی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر قطری وہاں حج کرنے کے لیے جاتے ہیں تو انہیں سعودی عرب میں قتل کیا جا سکتا ہے۔ قطر سے پہلے ایران بھی حج کو بین الاقوامی بنانے کے مطالبات کرتا رہا ہے، لیکن کسی بھی اسلامی ملک نے ان کے اس مطالبے کی حمایت نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…