ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

1995 میں سعودی عرب نے حج پر امریکہ کو مطلوب کس اہم شخصیت کی حوالگی سے انکار کر دیا تھا؟

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب کے ایک معروف صحافی اور کالم نگار مشاری الذایدی نے انکشاف کیا ہے کہ 1995ء میں سعودی عرب نے امریکا کو مطلوب حزب اللہ کا ایک کمانڈر صرف اس لیے واشنگٹن کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ اْس

وقت حرمین کی زیارت کے لیے مملکت آیا ہوا تھا۔الذایدی نے سعودی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں بتایا کہ حزب اللہ کے عسکری اور سکیورٹی ادارے کا سربراہ عماد مغنیہ خرطوم سے اڑان بھرنے والے طیارے کے ذریعے جدہ پہنچا تھا۔ اْس وقت عماد مغنیہ امریکی اور غیر امریکی حکام کے لیے مطلوب ترین شخص تھا۔ اس دوران امریکی انٹیلی جنس کو علم ہوا تو اس نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی دہشت گرد عماد مغنیہ کو اْس کے حوالے کر دے۔ تاہم سعودی حکام کی جانب سے اس مطالبے کو یکسر مسترد کیے جانے پر امریکا حیران رہ گیا۔ ریاض نے اسی مقصد سے ایف بی آئی کے ارکان کو لے کر آنے والے خصوصی طیارے کو مملکت میں اترنے کی اجازت دینے کے حوالے سے بھی ٹال مٹول سے کام لیا۔کالم نگار کے مطابق اس موقع پر شہزادہ نایف بن عبدالعزیز مرحوم جو اْس وقت وزیر داخلہ تھے وہ عماد حزب اللہ کے مذکورہ کمانڈر کو حوالے نہ کرنے پر ڈٹ گئے۔ کالم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اْس وقت بھی لیبیا سے آنے والے عازمین حج کو نہیں روکا جب کہ قذافی کے دور حکومت میں لیبیا کا فضائی محاصرہ کر لیا گیا تھا۔ اْس وقت لوگوں کی آمد مصر ، مالٹا یا تیونس کے راستے ہو رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…