بغداد(این این آئی)عراق کے شعلہ بیان شیعہ رہ نما اور صدری تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر اتوار کے روز گیارہ سال کے بعد سعودی عرب پہنچے ہیں۔سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیج امور ثامر السبھان نے جدہ کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقتدیٰ الصدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں سعودی عرب اور عراق کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر بہت
خوشی ہوئی ہے اور ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ یہ عرب ،اسلامی خطے میں پائی جانے والی فرقہ وار کشیدگی کی پسپائی کا آغاز ثابت ہوگی۔انھوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ مقتدیٰ الصدر نے اس سے پہلے 2006ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیج امور ثامر السبھان نے جدہ میں مقتدیٰ الصدر کا خیرمقدم کیا ہے۔