جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

’’اور اللہ جسے ہدایت دے دے ‘‘

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والے حملوں کے درمیان انڈین آرمڈ فورس کے ریٹائرڈ فوجیوں نے وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھا ہے۔خط میں سابق فوجیوں نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوجیوں نے ہندوتوا کی حفاظت کے لیے خود ساختہ محافظوں اور ان کی جانب سے وحشیانہ حملوں کی شدید تنقید کی ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کھلے خط میں ان فوجیوں نے کہا کہ وہ اس بربریت کے خلاف ناٹ ان مائی نیم مہم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خط میں لکھا کہ ملک کی مسلح افواج اب بھی کثرت میں وحدت کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال خوفزدہ کرنے والی، نفرت انگیز اور مشکوک ہے۔اس خط میں مسلح افواج یعنی ملٹری، بحریہ اور فضائیہ کے 114 ریٹائرڈ فوجیوں کے دستخط ہیں۔سابق فوجیوں نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے آج ہمارے ملک میں جو ہو رہا ہے اس سے ملک کی مسلح افواج اور آئین کو دھچکہ لگا ہے۔ ہندوتوا کی حفاظت کے لیے خود ساختہ محافظوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان حملوں کو ہم معاشرے میں غیر متوقع طور پر ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ ہم مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ہم لوگ میڈیا، سول سوسائٹی گروپ، یونیورسٹی، صحافی اور دانشوروں کے اظہار رائے کی آزادی پر حملے، ایک مہم کے ذریعہ انھیں ملک کا مخالف بتائے جانے اور ان کے خلاف روز افزوں تشدد پر حکومت کی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔ہم سابق فوجیوں کا ایک گروپ ہیں، جنھوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت کرتے ہوئے گزاری ہے۔

منظم طور پر ہم کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے۔ ہمارا مشترکہ عزم صرف انڈیا کے آئین کی سربلندی ہے۔اس خط کو لکھنے میں ہمیں تکلیف ہو رہی ہے لیکن انڈیا میں ہونے والے حالیہ واقعات جو ملک کو تقسیم کر رہے ہیں، ان پر ہونے والی تکلیف کا اظہار بھی ضروری ہے۔مسلح افواج کثرت میں وحدت پر یقین رکھتی ہے۔ فوج میں اپنی خدمات کے دوران انصاف، کشادگی کا احساس اور منصفانہ رویے نے ہمیں صحیح اقدامات کرنے کی راہ دکھائی۔

ہم ایک خاندان ہیں۔ہماری وراثت میں بہت سے رنگ ہیں، یہی ہندوستان ہے اور ہم اس زندہ تنوع کو سنبھال کر رکھتے ہیں۔اگر ہم سیکیولر اور اعتدال پسند اقدار کے حق میں نہیں بولیں گے تو ہم اپنے ملک کا ہی نقصان کریں گے۔ ہمارا تنوع ہی ہماری طاقت ہے۔ہم مرکز اور ریاستی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے خدشات پر غور کریں اور ہمارے آئین کی روح کا احترام کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…