جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پابندیاں جائیں بھاڑ میں ‘‘ ایران نے امریکہ کو واضح پیغام دیدیا ۔۔ کیا کرنے جا رہا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے اور مغربی ممالک کی جانب سے سخت لہجہ اختیار کیے جانے کے باوجود ایران نے اپنے میزائل تجربات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب فورس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جمعے کی صبح چار بجے ایک امریکی جنگی بحری بیڑے سے،

جس کی نگرانی کی جا رہی تھی، ایک ہیلی کاپٹر ’رسالت آئل اینڈ گیس پلیٹ فارم‘ کے قریب آیا اور اس نے (پاسداران انقلاب) کے بحری بیڑے کے قریب آنے کی کوشش بھی کی۔اس واقعے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاسداران انقلاب نے امریکی نیوی کے اقدام کو ’جارحانہ‘ اور ’غیر پیشہ ورانہ‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی بحریہ نے نہ صرف انتباہی پیغام بھیجے بلکہ ’روشنی کی گولے‘ بھی فائر کیے۔ ایرانی فورس کے مطابق امریکی بحریہ کے اس جارحانہ انداز کے باوجود پاسداران انقلاب نے ’اپنا مشن جاری رکھا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سرکاری ٹی وی سے گفت گو کرتے ہوئے نئی امریکی پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہم پوری قوت سے اپنا میزائل پروگرام جاری رکھیں گے۔ ہم امریکی اقدامات کو معاندانہ، قابل مذمت اور ناقابل قبول سمجھتے ہیں اور ان کے ذریعے ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران کا میزائل پروگرام ایک داخلی معاملہ ہے اور کوئی دوسرا ملک اس میں مداخلت کرنے یا اس بارے میں رائے دینے کا مجاز نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…