منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا واضح اشارہ؟ نوازشریف کی نااہلی پر بھارت میں کیا باتیں ہوتی رہیں؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سپریم کورٹ کے ہاتھوں نااہلی کے بعداب یہ دیکھنا ہے کہ کیا پا کستان کے منتخب سویلین نمائندے سابق صدر پرویز مشرف جیسے لوگوں کو اسی عدالت کے سامنے جوابدہ بنانے کیلئے کردار ادا کرسکیں گے اور یہ پاکستان کی حقیقی جمہوری تبدیلی کا ایک حقیقی اشارہ ہوسکتا ہے ۔معروف بھارتی اخبار’’دی ہندو‘‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب

سے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد اب یہ دیکھنا ہے کہ کیا پاکستان کے منتخب نمائندے سابق صدر پرویز مشرف کو بھی اسی عدالت کے سامنے جوابدہ ہونے کیلئے سپریم کورٹ پر دباؤ ڈال سکیں گئے یا نہیں؟۔اخبار لکھتا ہے کہ شاہد سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو نااہل کرنے کی بڑی وجہ دبئی کی ایک کمپنی سے اقامہ حاصل کرنا تھا۔ ایک سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف جن پر ریاست کے خلاف غداری کا الزام عائد کیا گیا اور مقدمے کی سماعت کے دوران انھیں ایک معاہدے کے تحت ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی اور عدالتوں کی جانب سے انھیں مفرور قرار دیا گیا اور اب وہ لندن اور دبئی میں واقع اپنے پارٹمنٹس میں قیام پذیر ہیں۔عدالت کا فیصلہ اس بنیاد پر تھا کہ نوازشریف نے متحدہ عرب امارات کی ایف زیڈ ای کمپنی کی آمدن سے موصول ہونے والی تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں۔شاہدپاکستان کے منتخب سویلین نمائندے سابق صدر پرویز مشرف جیسے لوگوں جنھوں نے بھی ایسا اور اس سے بھی زیادہ کیاکو اسی عدالت کے سامنے جوابدہ بنانے کیلئے کردار ادا کرسکیں اور یہ پاکستان کی حقیقی جمہوری تبدیلی کا ایک حقیقی اشارہ ہوسکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…