منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت ،برطانیہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے،دکانوں اور گاڑیوں پر حملے،کئی مقامات پرآگ لگا دی گئی

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی دارالحکومت لندن میں پولیس کے زیر حراست ایک سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف لوگوں نے پْرتشدد احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس دوران میں پولیس نے ایک نوجوان کو مشتبہ چیز رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کے خلاف شکایات کی سماعت کرنے والے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ بیس سالہ راشن چارلس 22 جولائی کو ایک پولیس افسر کی پیچھا کرنے کے بعد کارروائی میں مارا گیا تھا۔

پولیس مبینہ طور اس کے منھ یا گردن میں لگی کسی چیز کو اتارنا چاہتی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس نوجوان کی ہلاکت کے خلاف لندن کے علاقے ہیکنی میں احتجاجی مظاہرے نے تشدد کا رْخ اختیار کر لیا اور مظاہرین نے افسروں کی جانب بوتلیں اور دوسری اشیاء پھینکیں ۔ انھوں نے دکانوں اور کاروں کو بھی نقصان پہنچایا اور پولیس اہلکاروں کے نزدیک آگ بھی لگا دی ۔پولیس نے علاقے سے مظاہرے پر قابو پانے کے لیے گھڑ سواروں کو طلب کر لیا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس گڑ بڑ کے دوران میں کوئی شخص شدید زخمی نہیں ہوا اور ایک سترہ سالہ لڑکے کو انسانی جسم کے لیے ضرررساں چیز رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔برطانیہ کے آزاد شکایات کمیشن نے کہا کہ وہ چارلس کی ہلاکت کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔کلوزسرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے مطابق ایک پولیس افسر نے اس کو ایک دکان میں گرا رکھا ہے اور پھر وہ چارلس کے چہرے سے کوئی چیز ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔
یادرہے کہ لندن میں 2011ء میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مشتبہ شخص کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے گئے ۔پولیس نے اس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک معلوم مجرم تھا ۔اس واقعے کی تحقیقات کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ پولیس نے قانونی طور پر درست کارروائی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…