پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) تین الگ الگ براعظموں پر موجود دنیا کی چار بڑی ایئرلائنز نے مل کر 1ارب ڈالر (تقریباً1 کھرب روپے) کی لاگت سے ایک فضائی کمپنی کو خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ان بڑی ایئرلائنز میں چائنہ ایسٹرن، ڈیلٹا ایئرلائنز، ایئرفرانس اور ورجن اٹلانٹک ایئرویز شامل ہیں۔ چاروں کمپنیوں میں معاہدے کے مطابق چائنہ ایسٹرن
اور ڈیلٹا ایئرلائنز دونوں ایئرفرانس کا 20فیصد حصہ خریدیں گی جبکہ ایئرفرانس، ورجن اٹلانٹک ایئرویز کا 31فیصد خریدے گی۔ اس طرح یہ کمپنیاں 1.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے ” سپر ایئرلائن“ بنائیں گی۔رپورٹ کے مطابق ان فضائی کمپنیوں کے اس اقدام کا مقصد یورپ اور امریکہ کے درمیان موجود مصروف ترین ایئر کوریڈور میں باہمی اشتراک کو مضبوط کرنا ہے۔