لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے دوسری دفعہ حج کرنے والوں پر دو ہزار ریال اضافی ٹیکس لگا دیا ،ہزاروں پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج متاثر ہوں گے ،سعودی وزارت الحج نے ای حج میں ایسے تمام افراد جو حج 2014ء سے 2016ء تک فریضہ حج ادا کر چکے ہیں ان کی آن لائن فیڈنگ کے ساتھ دو ہزار اضافی ریال ادا کرنے کی شرط عائد کر دی ہے ،ای حج میں دو ہزار ریال ادا کرنے پر جب تک او کے نہیں کیا جاتا فارم فیڈ نہیں ہوتا،دو ہزار ریال حاجی کو ائیرپورٹ پر ادا کرنا ہے
یا کسی اور جگہ اس کا انتظار کیا جا رہا ہے البتہ سعودیہ کے فیصلے کے مطابق دو ہزار ریال اضافی ٹیکس عائد کرنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوں گے ،پرائیویٹ سکیم میں 5سے10فیصد تعداد ایسی ہے جو ہر سال یا اگلے سال حج کے لیے جاتے ہیں ،حجِ بدل کرنے والوں کو بھی دو ہزار ریال کی معافی نہیں مل رہی ،گروپ لیڈر پر بھی دو ہزار ریال لاگو کر دیا گیا ہے ،ملک بھر کے حج آرگنائزر نے وزیر مذہبی امور سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے دو ہزار ریال ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔