پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

کس کس کے اقتدار کا سورج غروب ہوا؟ تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر آ گئی

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناماپیپرز کے انکشافات سے چاراپریل دوہزارسولہ کودنیابھرمیں بھونچال آیااورناجائز دھن ٹیکس چوری کے کارنامے سامنے آتے گئے۔کرپٹ حکمران اور افسران شکار بنتے گئے۔سب سے پہلے تلوار چلی توآئس لینڈ کے وزیراعظم سگمندرگن لاگسن پرعوام نے پارلیمنٹ ہائوس کاگھیرائو کیا۔پانچ اپریل دوہزار سولہ کو انہیں کرسی چھوڑنی پڑی۔چھ اپریل کو فیفا کمیٹی کے رکن جوآن پیڈروعہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سات اپریل کوآسٹریا کے علاقائی بینک کے سربراہ مائیکل گراہمرکو استعفی دیا پڑا۔نواپریل کوڈیوڈ کیمرون کیخلاف ٹین ڈاننگ اسٹریٹ کے باہر مظاہرہ ہوااورعوام نے استعفی کامطالبہ کیا

تواس وقت کے برطانوی وزیراعظم کواپنے اوربیگم کیاثاثہ جات کی وضاحت دینا پڑی۔پندرہ اپریل کواسپین کے وزیر صنعت جوز مینویل پر پانامہ لیکس بھاری پڑیں۔انھیں وزارت ہی نہیں پارٹی عہدے سے بھی علیحدہ ہونا پڑا۔پاناما لیکس میں نام آنے اوراپوزیشن کے دبا ئوکے باعث یوکرینی وزیراعظم آرسنی نے دس اپریل کومستعفی ہونے کا اعلان کیا۔بارہ اپریل کوپارلیمنٹ میں استعفی پیش کیااورچودہ اپریل کوفیصلے پر مہر لگی۔مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکوٹ اور آرمی چیف کیتھ شمری، آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرنبل اور فیفا کے صدر جیانی انفینٹینوپر پر بھی خطرے کی تلوار لٹکتی رہی لیکن انہوں نے تمام الزامات مسترد کردئیے ۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…