اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی نااہلی،پاک چین اقتصاداری راہداری کے بارے میں چین نے اہم اعلان کردیا

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) چین نے پاناما کیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھاکہ نوازشریف کی نااہلی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اس سے بیلٹ وروڈ منصوبے کے تناظر میں بھی ان کی سماجی ، اقتصادی تعاون پر مبنی شراکت داری متاثر نہیں ہوگی ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ کا کہنا تھاکہ دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین کو امید ہے کہ پاکستان کے تمام طبقے اور جماعتیں ملکی اور قومی مفادات کو ترجیح دیں گے ،

اپنے داخلی امور سے مناسب طور پر نمٹیں گے ، اتحاد اور استحکام برقرار رکھیں گے اور اقتصادی وسماجی ترقی پر توجہ مبذول رکھیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پوری اتری ہے ، ہمیں یقین ہے کہ پاک چین دفاعی تعاون ، شراکت داری پاکستان کے اندر صورتحال کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگی ۔واضح رہے کہ پانچ ججزکا متفقہ فیصلہ 25 صفحات پر مشتمل ہے جس کا کچھ حصہ جسٹس اعجاز افضل خان اور کچھ بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کھلی عدالت میں پڑھ کر سنایا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…