نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کے لئے بات چیت شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان ایک بہتر ہمسایہ ملک کے طور پر سامنے نہیں آ رہا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں ریاست جموں و کشمیر کی صورت حال اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے بارے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے
پاکستان کے ساتھ سرکاری سطح پر مذاکرات شروع نہیں کئے جا سکتے ۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف لائن آف کنٹرول پر جنگبندی ‘ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ عسکریت پسندوں کو ریاست جموں وکشمیر کی حدود میں داخل کرانے کی بار بار کوشش کر رہا ہے اور اپنی سرزمین بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی بھی اجازت دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں تاہم ہمسایہ ملک نے ہمیشہ بھارت کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا ۔